واشگٹن،28مارچ(ایجنسی) امریکہ میں نسلی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ٹرمپ انتظامیہ کے ویزا پالیسیوں میں ممکنہ تبدیلی کے چلتے امریکی یونیورسٹیوں میں ہندوستانی طالب علموں کے ایپلی کیشنز کا گراف کافی تیزی سے نیچے کی طرف گر گیا ہے.
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">امریکہ کے 250 سے زیادہ کالجوں اور یونیورسٹی میں چھ ٹاپ امریکی ہائر ایجوکیشن گروپس کی طرف سے کرائے گئے سروے کے ابتدائی نتائج کے مطابق، اس وقت رجسٹریشن کروانے والے ہندوستانی طالب علموں کے انڈر گریجویٹ Applicants میں 26 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے جبکہ گریجویٹ ایپلی کیشنز میں یہ کمی 15 فیصد آئی ہے.